نو مئی کیس، عمران خان کے دو بھانجے گرفتار، ’’ جب بھی ماحول بہتر بناتے ہیں گرفتاریاں شروع ہوجاتی ہیں‘‘۔

فہرستِ مضامین

ڈبلیو ٹی این اردو/لاھور

لاہور پولیس نے 9 مئی کے کیس میں سابق وزیراعظم اور تحریک انصاف کے بانی عمران خان کے دو بھانجوں کو گرفتار کرکے عدالت میں پیش کردیا، عدالت نے مبینہ ملزم شہریز کو 8 روزہ جسمانی رمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔

شہریز خان سابق وزیراعظم عمران خان کی بہن علیمہ خان کے صاحبزادے ہیں، عمران خان کے ایک اور بھانجے حسان نیازی کو9 مئی کیس میں فوجی عدالت نے 10 برس قید کی سزا سنائی تھی۔

پولیس حکام کے مطابق علیمہ خان کے بڑے بیٹے شہریز خان کو 9 مئی جناح ہاؤس حملے کیس میں گرفتار کیا گیا اور انہیں قانون  کے مطابق جسمانی رمانڈ کے لیے عدالت میں پیش کیا گیا۔

پولیس نے عدالت سے 30 روز جسمانی رمانڈ کی استدعا کی، اور بتایا کہ ملزم کو 9 مئی کے جناح ہاؤس حملہ کیس میں سپلیمنٹری بیان میں نامزد کیا گیا، جس سے فون اور دیگر چیزیں ابھی ریکوری کرنی ہیں۔

عدالت نے پولیس کی 30 روز جسمانی رمانڈ کی استدعا مسترد کی اور شہریز عظیم کو 8 روزہ جسمانی رمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا، ملزم کے وکیل سلمان اکرم راجہ نے جسمانی رمانڈ کی شدید مخالفت کی۔

دوسری جانب علیمہ خان کے دوسرے بیٹے شیر شاہ کو بھی 9 مئی کیسز میں حراست میں لے لیا گیا،پولیس کے مطابق معاملے کی تحقیقات کی جا رہی ہے۔

علیمہ خان کے بیٹوں کو اغوا کرنے کا الزام

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر خان نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کے فیملی ممبرز کو گرفتار کرکے سیاسی تناؤ پیدا کیا جا رہا ہے، کل علیمہ خان کے ایک بیٹے کو آج دوسرے بیٹے کو گرفتار کیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ جب ہم تناؤ کم کرنے کی کوشش کرتے ہیں تو گرفتاریاں شروع ہوجاتی ہیں، بانی پی ٹی آئی کو آئسولیٹ کیا جا رہا ہے، اخبار نہیں دیے جا رہے، ان حرکتوں سے عوام میں نفرت میں اضافہ ہوگا۔

پاکستان تحریک انصاف نے الزام عائد کیا ہے کہ جمعرات کی شب سادہ ملبوس افراد زبردستی زمان پارک کے قریب اپر مال میں علیمہ خان کی رہائش میں داخل ہوئے، شہریز کو زدوکوب کرتے ہوئے اپنے ہمراہ لے گئے۔

پارٹی ترجمان کی جانب سے جاری کیے گئے تفصیلی بیان میں الزام لگایا گیا تھا کہ ’شہریز خان کو گھر کے دروازے توڑ کر اُن کے بیڈ روم سے اُٹھایا گیا اور ان کے دو بچوں کے سامنے اُنھیں تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔

شہریز خان کون ہیں

لاہور میں پیدا ہونے والے شہریز خان ایچیسن کالیج کے فارغ التحصیل ہیں، اس کے بعد انہون نے آکسفورڈ یونیورسٹی میں داخلا لیا، جھاں سے ایم بی اے کیا۔

علیمہ خان کے بڑے بیٹے شہریز خان اس وقت آسٹریلیا میں ایک ٹیکسٹائل کمپنی سمبا گلوبل کے ریجنل ہیڈ ہیں، یے کمپنی دنیا بھر میں ٹیکسٹائل مصنوعات ایکسپورٹ کرتی ہیں۔

برطانوی خبر رساں ادارے بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق شہریز خان رواں برس دوڑ، سوئمنگ اور سائیلکنگ پر مشتمل ٹرائی ایتھلون میں آئرن میں 703 ورلڈ چئمپین شپ کے لیے کوالیفائی کیا تھا۔

قانونی ماہرین  کے 26 ماہ بعد شہریز خان کی 9 مئی کیس میں گرفتاری پر سوالات اٹھا رہیں ہیں، قانونی ماہر تیمور ملک کے مطابق شہریز خان بانی پی ٹی آئی سے اڈیالا جیل میں ملتے رہے، پولیس کو اچانک گرفتاری کا خیال کیوں آیا

حسان ںیازی کو فوجی عدالت سے سزا

عمران خان کے ایک اور بھانجے حسان خان نیازی ایڈووکیٹ پہلے ہی فوج کی تحویل میں ہیں اور انھیں گذشتہ برس دسمبر میں فوجی عدالت نے نو مئی کے کیس میں 10 برس قید کی سزا سنائی تھی۔

حسان نیازی کو 2023 آگست مھینے میں ایبٹ آباد سے 9 مئی جناح ہاوس حملے میں گرفتار کیا گیا، جس کے بعد انہیں پنجاب منتقل کردیا گیا۔

اس سے قبل حسان نیازی کو 21 مارچ 2023 میں پی ٹی آئی کے کارکن ظل شاہ کے قتل کیس میں بھی گرفتار کیا گیا تھا، تاہم بعد ازاں ان کو ضمانت پر رہا کردیا گیا تھا۔

مزید خبریں

مقبول ترین خبریں