نیا آئی فون خریدنا ہے؟ دبئی میں ری سیل قیمت نے سب کو حیران کردیا

فہرستِ مضامین

دبئی میں آئی فون 18 کی فروخت کے پہلے ہی روز نئے فونز کی ری سیل مارکیٹ میں قیمتیں اصل قیمت سے 3 ہزار درہم تک زیادہ ہوگئیں۔

عرب میڈیا رپورٹس کے مطابق ایپل کے نئے آئی فون 18 کی عالمی سطح پر فروخت شروع ہوتے ہی متحدہ عرب امارات، خصوصاً دبئی میں، صارفین کی جانب سے زبردست دلچسپی دیکھنے میں آئی۔

نئے آئی فون کی خریداری کے لیے دبئی کے مختلف ایپل اسٹورز کے باہر ہزاروں افراد رات بھر قطاروں میں موجود رہے تاکہ فون حاصل کرنے والے ابتدائی صارفین میں شامل ہوسکیں۔

رپورٹس کے مطابق فونز کی محدود دستیابی اور غیر معمولی طلب کے باعث ری سیل مارکیٹ میں قیمتیں تیزی سے بڑھ گئیں۔ پری آرڈر یا ابتدائی مرحلے میں آئی فون 18 خریدنے والے بعض افراد نے اسٹور کے باہر ہی دیگر خریداروں کو فون 1,500 سے 3,000 درہم اضافی میں فروخت کیے۔

ری سیلرز کے مطابق آئی فون 18 پرو میکس اور اس کے مخصوص رنگوں کی طلب سب سے زیادہ ہے، جس کے باعث بعض خریدار اصل قیمت سے کہیں زیادہ رقم ادا کرنے پر بھی آمادہ ہیں۔

نئے آئی فون کی محدود دستیابی اور ابتدائی طلب کے باعث دبئی میں ری سیل مارکیٹ میں قیمتوں میں اضافے کا رجحان دیکھا جارہا ہے۔

مزید خبریں

مقبول ترین خبریں