نیشنل گیمز کراچی سے متعلق اہم فیصلوں کی منظوری

فہرستِ مضامین

ڈبلیو ٹی این اردو/کراچی

سندھ حکومت نے کراچی میں 35 ویں نیشنل گیمز کرانے سے متعلق اہم فیصلون کی منظوری دے دی ہے، وزیر کھیل و امورِ نوجوانان سندھ سردار محمد بخش مہر نے کہا ہے کہ کھیلوں کو فروخ دینا اولین ترجیحات میں شامل ہے۔

کراچی میں 35 ویں نیشنل گیمز کرانے سے متعلق تیاریوں کا جائزہ لینے اور پرائم منسٹر یوتھ گیمز میں شرکت کے لئے اہم اجلاس وزیر کھیل و امورِ نوجوانان سندھ سردار محمد بخش مہر کی زیر صدارت ہوا، جس میں سیکریٹری کھیل منورمہیسر، ڈائریکٹراسداسحاق، سندھ اولمپک ایسوسی ایشن کے جنرل سیکریٹری احمد علی راجپوت سمیت دیگر نے شرکت کی۔

اجلاس میں 35 ویں نیشنل گیمز میں شرکت کرنے والے کھلاڑیوں،آفیشلز کے سامان اور لوگو کا فائنل ڈرافٹ پیش، منظوری دے دی گئی۔ وزیر کھیل سندھ نے  کہا کہ :نیشنل گیمز کےانتظامات اور ڈرافٹ کی حتمی منظوری وزیراعلیٰ سندھ سے لی جائے گی۔

محمد بخش مہرنے کہا کہ سندھ حکومت 35 ویں نیشنل گیمز کی میزبانی6 تا 13 دسمبر تک کراچی میں کرے گی، نیشنل گیمز سے 20 روز قبل ٹارچ ریلی نکالی جائے گی، افتتاح چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کریں گے۔

انہوں نے بتایا کہ ہمارا ہدف ہے کہ سندھ کی ٹیم زیادہ سے زیادہ گولڈ میڈلز اپنے نام کرکے نیشنل گیمز میں کامیابی حاصل کرے، میرٹ پر کھلاڑیوں کی سلیکشن ہوگی، کسی کھلاڑی کے ساتھ نا انصافی نہیں ہوگی۔

وزیر کھیل سندھ کا کہنا ہے کہ نیشنل گیمز میں حصہ لینے والے کھلاڑیوں کے ٹرائل لینے والی کمیٹی کا محکمہ کھیل کے ڈسٹرکٹ اسپورٹس افسران بھی حصہ ہونگے،ایونٹ کی بھرپورپروموشن کیلئے سوشل میڈیا اورکراچی کی تمام اہم شاہراہوں پر تشہیری مہم شروع کرنے کی ہدایت کردی ہے۔

ایونٹ کے لیے 1000 گولڈ اور سلور میڈلز تیار

سندھ اولمپک ایسوسی ایشن کے جنرل سیکریٹری احمد علی راجپوت نے اجلاس میں بتایا کہ 1000 گولڈ اور سلور میڈلز تیار کرا لئےگئے ہیں، ٹارچ، جنرل ٹرافی، شرٹس اور دیگر ٹرافیاں بھی تیار کرالی گئی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ نینشل گیمز کے لئے صوبوں سے شرکت کرنے والے کھلاڑیوں کے ٹرائل 20 تا 30 اکتوبر کو لئے جائینگے، گیمز میں سندھ سے700 سے زائد جبکہ دیگرصوبوں سے 500سےزائد گرلز و بوائزکھلاڑی حصہ لیں گے۔

سیکریٹری کھیل نے بریفنگ میں بتایا کہ کھلاڑیوں کو رہائش اور سواری سمیت دیگر سہولیات فراہم کی جائیں گیں، پرائم منسٹر یوتھ گیمز اسلام آباد میں 7 سے 13 ستمبر تک ہوں گے، جس میں سندھ سے 365 کھلاڑی شرکت کریں گے۔

پرائم منسٹر گیمز میں 16 کھیل شامل ہیں جن میں ایتھلیٹکس، بیڈمنٹن، باکسنگ، ہاکی، سوئمنگ، کبڈی سمیت دیگر کھیل شامل ہیں۔ ایونٹ میں شرکت کےلئےجانےوالےکھلاڑیوں کے ٹرائلز تقریباً مکمل ہوچکے ہیں۔

مزید خبریں

مقبول ترین خبریں