وزیراعظم شہباز شریف کا دورۂ چین، اہم معاہدوں کا امکان

فہرستِ مضامین

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف 23 سے 25 مئی تک چین کا سرکاری دورہ کریں گے، جہاں وہ اعلیٰ چینی قیادت سے ملاقاتیں کریں گے۔

ذرائع کے مطابق دورے کے دوران وزیراعظم کی شی جن پنگ اور چینی وزیراعظم لی چیانگ سے اہم ملاقاتیں متوقع ہیں، جن میں دوطرفہ تعلقات، خطے کی صورتحال اور معاشی تعاون پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

وزیراعظم شہباز شریف پاکستان اور چین کے سفارتی تعلقات کے 75 سال مکمل ہونے کی تقریبات میں بھی شرکت کریں گے، جبکہ دونوں ممالک کے درمیان متعدد معاہدوں اور مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط ہونے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔

دورے کے ایجنڈے میں چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک)، تجارت، سرمایہ کاری اور مختلف شعبوں میں تعاون کے فروغ سے متعلق اہم مذاکرات بھی شامل ہوں گے۔

مزید خبریں

مقبول ترین خبریں