وزیراعظم شہباز شریف کا ملائیشیا کے ساتھ ترقیاتی منصوبوں میں باہمی تعاون بڑھانے کا اعلان

فہرستِ مضامین

وزیر اعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ ملائیشیا ہمارا دوسرا گھر ہے، پاکستان اور ملائیشیا کے درمیان بہترین تعلقات پائے جاتے ہیں۔

ملائیشیا کے وزیر اعظم محمد انور ابراہیم کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان کے عوام کی طرف سے ملائیشیا کے والہانہ استقبال پر شکریہ ادا کرتا ہوں پاکستان اور ملائیشیا کے درمیان تعلقات نئی جہتوں پر ہیں، ملائیشیا کے تجربات سے استفادے کیلئے مشترکہ منصوبوں کے خواہاں ہیں۔

وزیراعظم نے مزید کہا کہ ملائیشیا کو ترقی یافتہ بنانے میں انور ابراہیم کا اہم کردار ہے،  دوطرفہ تعلقات سے متعلق انور ابراہیم کا دورہ پاکستان یادگار تھا، ملائیشین ہم منصب انور ابراہیم نمایاں خصوصیات کے حامل شخصیت ہیں۔

وزیر اعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان مثبت بات چیت ہوئی،  آپ کے تجربے سے استفادے کے لیے مشترکہ منصوبوں کے خواہاں ہیں، ہمارے ملک کی بڑی تعداد میں طلبا ملائیشیا میں زیر تعلیم ہیں۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ملائیشیا کے وزیراعظم انور ابراہیم نے کہا کہ دہشت گردی پر قابو پانے کے لیے ہر ممکن تعاون کریں گے، وقت کے ساتھ دونوں ممالک کے تعلقات مستحکم ہوئے ہیں، ہمارے خطے میں استحکام کے لیے پاک بھارت امن اہم ہے۔

مزید خبریں

مقبول ترین خبریں