وزیراعظم شہباز شریف کی سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات، تعلقات مزید مضبوط بنانے پر اتفاق

فہرستِ مضامین

وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کی ریاض میں سعودی ولی عہد و وزیرِ اعظم شہزادہ محمد بن سلمان سے خوشگوار ماحول میں ملاقات ہوئی.

ملاقات میں نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار، فیلڈ مارشل چیف آف آرمی اسٹاف سید عاصم منیر اور دونوں ممالک کی کابینہ کے سینئیر ارکان بھی شریک تھے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ریاض میں ملاقات کے بعد ایکس (سابق ٹوئٹر) پر اپنے پیغام میں کہا کہ انہیں اپنے بھائی، سعودی ولی عہد سے ملاقات کر کے نہایت خوشی اور اعزاز محسوس ہوا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان دیرینہ برادرانہ تعلقات پر بات چیت ہوئی اور دوطرفہ تجارت، سرمایہ کاری اور اقتصادی تعاون کے مزید فروغ کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیراعظم نے اپنے پیغام میں سعودی ولی عہد کے ذاتی عزم اور دونوں ممالک کے درمیان گہرے تعاون اور خوشحالی کے مشترکہ وژن کو آگے بڑھانے میں ان کی مسلسل حمایت پر شکریہ ادا کیا۔

وزیراعظم سعودی ولی عہد کی خصوصی دعوت پر سعودی عرب کے دورے پر پہنچے ہیں، وزیراعظم فیوچر انویسٹمنٹ انیشی ایٹوکی نویں کانفرنس میں شرکت کریں گے۔

مزید خبریں

مقبول ترین خبریں