اسلام آباد : وزیراعظم پاکستان کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی منظوری دے دی گئی ہے، جس کے بعد وزارت خزانہ نے قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 5 روپے 66 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے اور نئی قیمت 263 روپے 2 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔ڈیزل ایک روپے 39 پیسے سستا کر دیا گیا ہے، جس کے بعد نئی قیمت 275 روپے 41 پیسے فی لیٹر ہو گئی ہے۔
مٹی کا تیل 3 روپے 26 پیسے فی لیٹر سستا ہو کر 181 روپے 71 پیسے فی لیٹر پر آ گیا ہے۔ لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 2 روپے 74 پیسے کمی کے بعد 162روپے 76 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔
یہ کمی عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے کی گئی ہے، اور نئی قیمتوں کا اطلاق فوری طور پر ہو چکا ہے۔