وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی عمران خان سے ملاقات کیلئے اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع

فہرستِ مضامین

اسلام آباد: وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل آفریدی نے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان سے ملاقات کی اجازت کے لیے اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کر لیا ہے۔

ایڈوکیٹ جنرل خیبرپختونخوا کی جانب سے عدالت میں دائر کی گئی درخواست میں خصوصی اختیارات نامہ کا حوالہ دیتے ہوئے مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ وزیراعلیٰ کو عمران خان سے فوری ملاقات کی اجازت دی جائے۔

درخواست میں عدالت سے یہ بھی استدعا کی گئی ہے کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کو مستقبل میں بھی بانی چیئرمین تحریک انصاف سے وقتاً فوقتاً ملاقات کی اجازت فراہم کی جائے تاکہ اہم سیاسی و حکومتی مشاورت جاری رکھی جا سکے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل پی ٹی آئی کی دیگر قیادت بھی عمران خان سے ملاقات کے لیے قانونی راستے اختیار کر چکی ہے۔

مزید خبریں

مقبول ترین خبریں