وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے انتخاب سے قبل پاکستان تحریک انصاف کو بڑا جھٹکا، تحریک انصاف اور سنی اتحاد کونسل کے تمام ارکان اسمبلی آزاد قرار

فہرستِ مضامین

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں پاکستان تحریک انصاف اور سنی اتحاد کونسل کے تمام ارکان اسمبلی کو آزاد حیثیت دے دی ہے۔

جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق قومی و صوبائی اسمبلیوں میں پی ٹی آئی اور سنی اتحاد کونسل کے ارکان کو اب کسی سیاسی جماعت سے وابستہ نہیں سمجھا جائے گا۔ اس فیصلے کے بعد اسمبلیوں میں پارٹی پوزیشنز میں نمایاں تبدیلی آگئی ہے اور نئی فہرستیں جاری کر دی گئی ہیں۔

یاد رہے کہ سپریم کورٹ نے 2 اکتوبر 2025 کو مخصوص نشستوں کے حوالے سے تفصیلی فیصلہ جاری کیا تھا، جس میں قرار دیا گیا تھا کہ پی ٹی آئی کو ریلیف ملنے کے باوجود وہ مقدمے میں فریق نہیں تھی، لہٰذا یہ ریلیف برقرار نہیں رہ سکتا۔

عدالت نے قرار دیا تھا کہ سنی اتحاد کونسل مخصوص نشستوں کی حقدار نہیں تھی، اس کی اپیلیں متفقہ طور پر خارج کر دی گئی تھیں، اور آرٹیکل 187 کے تحت کسی ایسے فریق کو فائدہ نہیں دیا جا سکتا جو عدالت کے سامنے موجود ہی نہ ہو۔

الیکشن کمیشن کے اس فیصلے سے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے انتخاب سے قبل سیاسی منظرنامہ ڈرامائی طور پر بدل گیا ہے، اور عددی اکثریت کا توازن بھی متاثر ہونے کا امکان ہے۔

مزید خبریں

مقبول ترین خبریں