وزیر اعظم شہباز شریف کا صنعتوں اور کسانوں کے لیے رعایتی بجلی پیکیج کا اعلان

فہرستِ مضامین

وزیر اعظم شہباز شریف نے صنعتوں اور کسانوں کے لیے ایک بڑا رعایتی بجلی پیکیج کا اعلان کیا ہے، جس کے تحت آئندہ تین سال (نومبر 2025 سے اکتوبر 2028) تک صنعتوں اور زرعی شعبے کو بجلی رعایتی نرخوں پر فراہم کی جائے گی۔

وزیراعظم نے صنعتی و زرعی ماہرین اور کاروباری برادری کے وفد سے ملاقات کے دوران کہا کہ اللہ کے فضل و کرم سے بہتر معاشی پالیسیوں کی بدولت معیشت میں بہتری آئی ہے، لیکن مزید محنت کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ سال دیے گئے پیکیج کے تحت صنعتی و زرعی شعبے نے 410 گیگاواٹ اضافی بجلی استعمال کی، جس سے برآمدات میں اضافہ اور روزگار کے مواقع پیدا ہوئے۔

شہباز شریف نے معاشی بحران سے استحکام کے سفر کو کٹھن قرار دیتے ہوئے کہا کہ معاشی ٹیم کی محنت اور عوام کے تعاون سے صنعتوں اور زراعت کو ترقی دی گئی، جس سے ملکی معیشت کو فائدہ پہنچا۔

وزیراعظم نے کہا کہ ملک کی صنعتوں اور زرعی شعبے کی مسابقت کو بڑھانے اور کاروباری سہولتوں میں اضافے کے لیے اہم اقدامات کیے جا رہے ہیں تاکہ ملک کو قرضوں کے بوجھ سے نجات دلائی جا سکے۔

مزید خبریں

مقبول ترین خبریں