وفاقی حکام سے گزشتہ رات سے رابطے جاری، بیرسٹر گوہر کا اہم بیان

فہرستِ مضامین

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ وفاقی سطح پر متعلقہ حکام سے گزشتہ رات سے رابطے جاری ہیں اور گزشتہ روز پیش آنے والے واقعات پر پارٹی کا مؤقف ان تک پہنچا دیا گیا ہے۔

پشاور میں گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہا کہ متعلقہ افراد سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ ایسے اقدامات سے گریز کیا جائے جو صورتحال کو مزید کشیدہ کرسکتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کے خاندان اور پارٹی رہنماؤں کے ساتھ روا رکھے جانے والے سلوک پر افسوس ہے۔

بیرسٹر گوہر نے کہا کہ مزید گرفتاریاں صورتحال کو سنگین بنا سکتی ہیں، اس لیے اب وقت ہے کہ حالات کو مزید بگڑنے سے روکا جائے۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے زور دیا کہ موجودہ صورتحال میں کشیدگی کم کرنے اور معاملات کو بات چیت کے ذریعے بہتر بنانے کی ضرورت ہے۔

مزید خبریں

مقبول ترین خبریں