وفاقی کابینہ کا دہشتگردی کی ہر شکل کے خاتمے کا عزم، شہدا کو خراج عقیدت

فہرستِ مضامین

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس میں دہشتگردی کے خلاف بھرپور عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ ملک سے اس ناسور کو جڑ سے اکھاڑ پھینکا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق، کابینہ اجلاس میں قومی و عالمی معاملات پر تفصیلی غور کیا گیا۔ وزیراعظم نے اپنے بیرونی دوروں، اہم ملاقاتوں اور خطے کی صورتحال پر کابینہ کو اعتماد میں لیا۔ اجلاس میں پاکستان کو درپیش سکیورٹی چیلنجز، داخلی حالات اور عالمی سطح پر سفارتی کامیابیوں پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

اجلاس میں افغانستان سے دراندازی، خوارج کی سرگرمیوں اور ان کے خلاف جاری سکیورٹی آپریشنز پر بریفنگ دی گئی۔ کابینہ نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں شہید ہونے والے سکیورٹی اہلکاروں کو خراج عقیدت پیش کیا اور ان کے اہل خانہ سے مکمل یکجہتی کا اظہار کیا۔

اس کے علاوہ بین الحکومتی تجارتی امور، اوورسیز ایمپلائمنٹ، ٹیکنیکل ووکیشنل ایجوکیشن اینڈ ٹریننگ اور قانون سازی سے متعلق کابینہ کمیٹی کے فیصلوں کی توثیق کی گئی۔ پاور سیکٹر میں اصلاحات پر وزارت توانائی نے تفصیلی رپورٹ بھی پیش کی، جب کہ ریگولیٹری ریفارمز سے متعلق سفارشات کا جائزہ لیا گیا۔

مزید خبریں

مقبول ترین خبریں