وفاق کی 20 ہزار نفری کی درخواست، پنجاب نے معذرت کرلی

فہرستِ مضامین

اسلام آباد میں احتجاج کے پیش نظر پنجاب حکومت نے وفاق کی جانب سے طلب کی گئی اضافی نفری فراہم کرنے سے معذرت کرلی ہے، تاہم ذرائع کے مطابق ساڑھے 12 ہزار پولیس اہلکار فراہم کرنے پر آمادگی ظاہر کی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت نے پنجاب سے 20 ہزار پولیس اہلکار طلب کیے تھے، جس پر صوبائی حکومت نے ابتدائی طور پر 19 ہزار اہلکار دینے پر رضامندی ظاہر کی تھی۔

تاہم صوبے میں سیکیورٹی کی ضروریات اور خاص طور پر راولپنڈی، اٹک اور مری میں اضافی نفری کی ضرورت کے باعث پنجاب حکومت نے 19 ہزار اہلکار فراہم کرنے سے معذرت کرلی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پنجاب سے ساڑھے 12 ہزار اہلکاروں کی نفری بھی تاحال اسلام آباد نہیں پہنچ سکی۔

دوسری جانب سندھ سے تقریباً 2 ہزار پولیس اہلکار اور افسران اسلام آباد پہنچ چکے ہیں، جو احتجاج کے دوران سیکیورٹی انتظامات میں معاونت کریں گے۔

مزید خبریں

مقبول ترین خبریں