ویمننز ون ڈے کپ، پی سی بی نے 15 رکنی قومی ٹیم کا اعلان کردیا

فہرستِ مضامین

لاہور ( اسپورٹس نیوز )  پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے پیر کے روز آئی سی سی ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ 2025 کے لیے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا۔

اس ورلڈ کپ میں پہلی مرتبہ فاطمہ ثناء کو قومی ٹیم کی قیادت سونپی گئی ہے۔ وہ اس سے قبل لاہور میں ہونے والے ویمنز ورلڈ کپ کوالیفائر میں ٹیم کی کپتان رہ چکی ہیں، تاہم یہ ان کا پہلا ورلڈ کپ بطور کپتان ہوگا۔

ورلڈ کپ سے قبل یہ اسکواڈ جنوبی افریقہ کے خلاف تین ایک روزہ میچوں کی سیریز بھی کھیلے گا، جو 16 سے 22 ستمبر تک قذافی اسٹیڈیم لاہور میں شیڈول ہے۔

اس اسکواڈ میں دائیں ہاتھ کی بیٹر ایمن فاطمہ بھی شامل ہیں، جنہوں نے حال ہی میں آئرلینڈ کے خلاف اپنا ٹی20  انٹرنیشنل ڈیبیو کیا تھا، لیکن وہ ایک روزہ کرکٹ میں ابھی تک غیر تجربہ کار  ہیں۔

قومی اسکواڈ

قومی ٹیم میں فاطمہ ثنا کو کپتان مقرر کیا گیا ہے، منیبہ علی صدیقی، عالیہ ریاض، ڈیانا بیگ، ایمان فاطمہ، نشرا سندھو، نتالیا پرویز، عمائمہ سھیل، رامین شمیم، صدف شمس، سعدیہ اقبال، شوال ذوالفقار، سدرہ امین، سدرہ نواز اور سیدہ عروب شامل ہیں۔

اس کے علاوہ نان ٹریولنگ ریزروز میں گل فیروزہ، نجيحہ علوی، طوبیٰ حسن، امِ ہانی اور وحیدہ اختر کو شامل گیا گیا ہے۔

ورلڈ کپ میں پاکستان اپنی تمام گروپ اسٹیج کے میچز آر پریماداسا انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم، کولمبو ( سریلنکا ( میں کھیلے گا، اگر پاکستان 29 اکتوبر کے سیمی فائنل یا 2 نومبر کے فائنل کے لیے کوالیفائی کرتا ہے، تو یہ دونوں میچز بھی کولمبو میں ہی ہوں گے۔

نوجوان کھلاڑیوں کی شمولیت

قومی ویمنز ٹیم کے اسکواڈ میں شامل چھ کھلاڑی پہلی بار ورلڈ کپ کھیلیں گی، جن میں ناتالیا پرویز، رامین شیمیم، صدف شمس، سعدیہ اقبال، شوال ذوالفقار اور سیدہ عروب شاہ شامل ہیں۔

21 سالہ عروب شاہ، 20 سالہ شوال ذوالفقار اور 20 سالہ ایمن فاطمہ نے جنوری 2023 میں جنوبی آفریقہ میں ہونے والے پہلے آئی سی سی ویمنز انڈر 19 ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ میں پاکستان کی نمائندگی کی تھی۔

یہ 15 کھلاڑی اور 5 ریزرو پلیئرز 29 اگست سے جنوبی افریقہ سیریز سے قبل 14 روزہ تربیتی کیمپ میں حصہ لیں گی۔ کیمپ میں کوچ محمد وسیم کی زیرِ نگرانی 50 اوورز کے پریکٹس میچز اور نیٹ سیشنز شامل ہوں گے

پاکستان ٹیم کی کارکردگی

پاکستانی ویمنز ٹیم 1997 سے لیکر اب تک 214 ون ڈی میچز کھیل چکی ہے، جن میں 64 میں کامیابی حاصل کی ہے، جبکہ 143 میں شکست ہوئی ہے۔

پاکستانی ویمنز ٹیم نے پہلا ایک روزہ ورلڈ کپ 2009  میں کھیلا تھا، جس میں قومی ٹیم سر سکس کےمرحلے تک پہنچی تھی۔

پاکستان ٹیم کی 2013 اور 2017 کے ورلڈ کپ میں کارکردگی انتہائی خراب رہی، دونوں ورلڈ کپ میں ٹم نے کوئی میچ نہیں جیتا اور ٹورنامینٹس میں گروپ اسٹیج میں آخری نمبر پر رہی۔

2022 کے ورلڈ کپ میں بھی قومی ویمنز ٹیم کی کارکردگی میں کوئی بہتری نہیں آئی، ٹیم نے ٹورنامینٹ میں صرف ایک میچ جیتا تھا اور باقی چھ گروپ میچز ہار دیے اور یوں گروپ اسٹیج کے اختتام پر سب سے نچلے مقام پر رہی۔

مزید خبریں

مقبول ترین خبریں