ٹام کروز کی ’ڈگر‘ کے پریمیئر میں شاہی جوڑے کی شرکت

فہرستِ مضامین

لندن کے معروف لیسٹر اسکوائر میں ہالی ووڈ اداکار ٹام کروز کی نئی فلم ’ڈگر‘ کے شاندار پریمیئر کا انعقاد کیا گیا، جس میں برطانوی شاہی خاندان کی اہم شخصیات سمیت فلمی اور کھیلوں کی دنیا کے معروف ستاروں نے شرکت کی۔

پریمیئر کی تقریب میں شہزادہ ولیم اور شہزادی کیٹ کی شرکت نے خصوصی توجہ حاصل کی۔ اس موقع پر ٹام کروز نے شہزادی کیٹ سے ملاقات کی اور بلیک کارپٹ پر ان سے گفتگو بھی کی۔

تقریب میں سابق انگلش فٹبالر ڈیوڈ بیکھم بھی اپنے بیٹوں کے ہمراہ شریک ہوئے، جبکہ فلم کی کاسٹ اور دیگر معروف شخصیات نے بھی پریمیئر میں شرکت کی۔

فلم ’ڈگر‘ کو رواں سال 2 اکتوبر کو امریکا اور برطانیہ کے سینما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کیا جائے گا۔

مزید خبریں

مقبول ترین خبریں