ٹرمپ جانی انفانٹینو کی حمایت میں ڈٹ گئے، فیفا کو اہم مشورہ

فہرستِ مضامین

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے فیفا کے صدر جانی انفانٹینو کی حمایت میں کھل کر سامنے آتے ہوئے انہیں عہدے سے ہٹانے کی مخالفت کردی۔

اپنے بیان میں ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ جانی انفانٹینو کو فیفا کی صدارت سے ہٹانا ایک ’’خوفناک غلطی‘‘ ہوگی، اس لیے عالمی فٹبال کی گورننگ باڈی کو انہیں عہدے سے ہٹانے کے بارے میں سوچنا بھی نہیں چاہیے۔

امریکی صدر نے جانی انفانٹینو کی قیادت کو سراہتے ہوئے کہا کہ وہ بہترین صدر ہیں اور ان کی سربراہی میں سب سے کامیاب ورلڈ کپ منعقد ہوا۔

ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ اگر جانی انفانٹینو فیفا کی قیادت سے الگ ہوگئے تو آئندہ ورلڈ کپ سابقہ ایونٹس کی طرح کامیاب اور منافع بخش نہیں ہوگا۔

ٹرمپ کے اس بیان کے بعد فیفا صدر کی حمایت میں ان کا واضح موقف عالمی کھیلوں کی سیاست میں بھی توجہ کا مرکز بن گیا ہے۔

مزید خبریں

مقبول ترین خبریں