ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس پریس سیکرٹری کیرولین لیویٹ کے عہدہ چھوڑنے کی تصدیق کردی

فہرستِ مضامین

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس کی پریس سیکرٹری کیرولین لیویٹ کے رواں ماہ کے اختتام پر عہدہ چھوڑنے کی تصدیق کردی۔

صدر ٹرمپ نے کیرولین لیویٹ کو بہترین پریس سیکرٹریز میں شمار کرتے ہوئے ان کی خدمات کو سراہا۔ ان کا کہنا تھا کہ لیویٹ نے 2018 سے لے کر 2024 کی صدارتی انتخابی مہم تک اہم ذمہ داریاں انجام دیں اور انصاف و آزادی کے لیے نمایاں کردار ادا کیا۔

28 سالہ کیرولین لیویٹ امریکی تاریخ کی کم عمر ترین وائٹ ہاؤس پریس سیکرٹری ہیں۔

عہدہ چھوڑنے کی وجہ بیان کرتے ہوئے لیویٹ نے کہا کہ وہ اپنے کم عمر بچوں کے ساتھ زیادہ وقت گزارنا چاہتی ہیں۔ وہ رواں سال مئی میں ایک بیٹی کی ماں بنی تھیں اور حال ہی میں زچگی کی چھٹی کے بعد وائٹ ہاؤس واپس آئی تھیں۔

کیرولین لیویٹ نے وائٹ ہاؤس میں اپنی ذمہ داریوں کو ’’زندگی بھر کا اعزاز اور مہم جوئی‘‘ قرار دیا اور کہا کہ وہ اپنے خاندان کے ساتھ وقت گزارنے کو ترجیح دینا چاہتی ہیں۔

ٹرمپ نے لیویٹ کی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے ان کے مستقبل کے لیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔

مزید خبریں

مقبول ترین خبریں