ٹرمپ کا چین پر معاشی دباؤ بڑھانے کا اعلان، نومبر سے 100 فیصد اضافی ٹیرف نافذ ہوگا

فہرستِ مضامین

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے چین کے خلاف ایک اور بڑا قدم اٹھاتے ہوئے چینی مصنوعات پر سو فیصد اضافی ٹیرف لگانے کا اعلان کردیا۔ نئی درآمدی پالیسی کے تحت اہم سافٹ ویئرز پر بھی محصولات بڑھا دیے جائیں گے، جس کا اطلاق یکم نومبر سے ہوگا۔

صدر ٹرمپ نے سوشل میڈیا پر اپنے بیان میں کہا کہ چین نے عالمی سطح پر انتہائی جارحانہ تجارتی حکمتِ عملی اپنا رکھی ہے، تاہم وہ چینی صدر سے ملاقات کی منسوخی پر غور نہیں کر رہے۔

امریکی صدر کا یہ بھی کہنا تھا کہ خام تیل کی قیمتوں میں واضح کمی آ رہی ہے، اور جلد ہی قیمت 2 ڈالر فی گیلن تک پہنچ سکتی ہے۔ ان کے بیان کے بعد عالمی اسٹاک مارکیٹس میں نمایاں مندی دیکھی گئی ہے۔

مزید خبریں

مقبول ترین خبریں