ٹرمپ کی 48گھنٹےمیں قیامت برپا کرنے کی دھمکی

فہرستِ مضامین

ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو آخری وارننگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایران کے پاس معاہدے کے لیے صرف 48 گھنٹے باقی ہیں، ورنہ اسے سخت نتائج کا سامنا کرنا پڑے گا۔

اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم Truth Social پر جاری کردہ ایک پوسٹ میں صدر ٹرمپ نے لکھا کہ، “یاد رکھیں جب ایران کو معاہدہ کرنے یا آبنائے ہرمز کھولنے کے لیے 10 دن کا وقت دیا گیا تھا، اب وہ وقت ختم ہونے والا ہے۔”

انہوں نے کہا کہ ایران کو دیے گئے 10 دنوں میں سے اب صرف 48 گھنٹے باقی رہ گئے ہیں۔ اگر ایران نے معاہدہ نہ کیا یا آبنائے ہرمز کو آمد و رفت کے لیے نہ کھولا تو اس پر “قیامت” ٹوٹ پڑے گی۔

امریکی صدر کا کہنا تھا کہ ہم اس وقت جنگی حالت میں ہیں، اور ایف-16 جنگی طیارے کی تباہی سے ایران کے ساتھ جاری سفارتی مذاکرات پر کوئی اثر نہیں پڑے گا۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے مزید کہا کہ یہ جنگ ہے اور جنگی طیارے کی تباہی سفارتی عمل کو متاثر نہیں کرے گی، تاہم اگر لاپتہ عملے کے کسی رکن کو نقصان پہنچا تو امریکہ کے ردعمل کے بارے میں فی الحال کچھ نہیں کہا جا سکتا۔

امریکی صدر کے اس بیان کے بعد خطے میں کشیدگی میں اضافہ ہو گیا ہے اور عالمی برادری کی نظریں اب ایران کے آئندہ اقدام پر مرکوز ہیں۔

مزید خبریں

مقبول ترین خبریں