ٹنڈو الہٰیار: پولیو مہم کے دوران سرکاری ڈیوٹی سے غفلت برتنے پر ڈپٹی کمشنر نور مصطفیٰ لغاری نے 10 پولیو ورکرز کو معطل کر دیا، جبکہ معطلی کے باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیے گئے ہیں۔ ۔
معطل کیے گئے ورکروں میں معشوق لنڈ، حاجن ناہیوں، سلیم لاشاری، محمد خان جروار، رحمٰن جنجھی، اعراف الفرقان، عثمان ساند، ذوالفقار لنڈ، میر ہادی اور شیوو کڇی شامل ہیں۔
ضلعی انتظامیہ کے مطابق یہ کارروائی ضلع ٹنڈو الہٰیار کے تینوں تعلقوں ( جھڈومری، چمبڑ اور ٹنڈو الہٰیار ) میں جاری پولیو مہم کے دوران سرکاری فرائض میں کوتاہی پر کی گئی ہے۔
ڈی سی نور مصطفیٰ لغاری نے واضح کیا کہ سرکاری فرائض میں لاپروائی برداشت نہیں کی جائے گی اور پولیو مہم کو ہر صورت کامیاب بنایا جائے گا۔