ٹیلر سوئفٹ کی شادی کے باہر سے اٹھایا گیا کچرا ہزاروں ڈالر میں سیل

فہرستِ مضامین

امریکی گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ کی شادی صرف مداحوں کی توجہ کا مرکز ہی نہیں بنی بلکہ اس سے ایک آرٹسٹ نے منفرد انداز میں کمائی بھی کر ڈالی۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق نیویارک سے تعلق رکھنے والے آرٹسٹ جسٹن گگناک نے ٹیلر سوئفٹ اور ٹریوس کیلسی کی شادی کی تقریب کے دوران میڈیسن اسکوائر گارڈن کے باہر سڑکوں سے مختلف استعمال شدہ اشیا اور کچرا جمع کیا اور انہیں آرٹ ورک کی شکل دے کر فروخت کے لیے پیش کر دیا۔

ان اشیا میں بوتلوں کے ڈھکن، کینڈی کے ریپر، پلاسٹک اسٹرا، پولیس کی وارننگ ٹیپ، استعمال شدہ برتن اور ایک ایئر پوڈ بھی شامل تھا۔ حیران کن طور پر ہر چیز کی قیمت 25 ڈالر رکھی گئی اور تمام اشیا صرف 24 گھنٹوں کے اندر فروخت ہوگئیں۔

جسٹن گگناک کا کہنا ہے کہ ان کے زیادہ تر خریدار ٹیلر سوئفٹ کے مداح تھے، جو اس شادی سے جڑی کسی بھی چیز کو یادگار کے طور پر اپنے پاس رکھنا چاہتے تھے۔

آرٹسٹ نے ہر شے کو ایک شفاف پلاسٹک کیوب میں محفوظ کرکے “آرٹ پیس” کی شکل دی، جس نے خریداروں کی دلچسپی مزید بڑھا دی۔

جسٹن گگناک کے مطابق وہ اب تک ایسی 50 اشیا فروخت کر کے 1,250 ڈالر کما چکے ہیں، جبکہ مداحوں کی دلچسپی کو دیکھتے ہوئے مستقبل میں مزید اشیا بھی فروخت کے لیے پیش کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

مزید خبریں

مقبول ترین خبریں