( بیجنگ ڈبلیو ٹی این مانیٹرنگ) چین کی وزارت خارجہ نے پاکستانی فوج کو کو قومی استحکام کا ستون اور پاک چین دوستی و تعاون کی مضبوط محافظ قرار دیدیا ہے، یے بیان حال ہی میں چینی وزیر خارجہ وانگ زی کے دورہ پاکستان اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملاقات کے بعد سامنے آیا ہے۔
چین کے وزیر خارجہ جمعے کے روز پاکستان کے دو روز دورہ پر اسلام آباد پہنچے تھے، جہاں انہوں نے صدر مملکت آصف علی زرداری، وزیراعظم شہباز شریف اور دیگر اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں کی تھیں۔وانگ زی نے بیجنگ روانگی سے قبل فیلڈ مارشل آرمی چیف سید عاصم منیر سے بھی ملاقات کی تھی۔
وزیر خارجہ کے دورے کے دو روز بعد چینی وزیرِ خارجہ نے وانگ ای کی فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے اہم ملاقات پر اہم بیان جاری کردیا ہے۔
جاری کردہ بیان میں چینی وزارت خارجہ نے وانگ ای کا حوالے دیتے ہوئے کہا کہ پاکستانی فوج قومی استحکام کا ستون اور پاک چین دوستی و تعاون کی مضبوط محافظ ہے۔
سفارتکاری میں پاکستان پہلی ترجیح
وانگ ای نے کہا کہ پاکستانی فوج نے ہمیشہ پاکستان اور چین کی قیادت میں طے پانے والے اہم اتفاقِ رائے پر عمل درآمد کی بھرپور حمایت کی ہے، غیر یقینی حالات میں مضبوچ پاک چین تعلقات کو فرغ دینا علائقائی امن و استحکام کے لیے نہایت سومند ہے۔
چین کے وزیر خارجہ کا مزید کہنا تھا کہ چین نے ہمیشہ اپنی پڑوسی سفارت کاری میں پاکستان کو اولین ترجیح دی ہے، وقت کے کڑے امتحانات کے باوجود پاک چین تعلقات مزید مضبوط ہوئے ہیں، دونوں ممالک ایک مضبوط روایتی دوستی قائم کر چکے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ چین عالمی امور میں پاکستان کے بڑے کردار کا خیرمقدم کرتا ہے،چین پاکستان کی علاقائی سالمیت اور قومی سلامتی کے تحفظ میں بھرپور تعاون جاری رکھے گا۔
عاصم منیر پاکستان کا آہنی دوست
چینی وزارت خارجہ کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا کہ چین پاکستان کا آہنی دوست ہے اور دونوں ممالک ہمیشہ ایک دوسرے کے دکھ سکھ میں شریک رہے ہیں، پاک چین اسٹریٹجک شراکت داری چٹان کی طرح مضبوط ہے۔
چینی وزارت داخلا کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا کہ چین کے ساتھ دوستانہ تعلقات قائم رکھنا پوری پاکستانی قوم کا متفقہ مؤقف ہے، سید عاصم منیر نے پاکستان کی معاشی اور سماجی ترقی میں قیمتی تعاون پر چین کی قیادت سے اظہارِ تشکر کیا۔
فیلڈ مارشل نے کہا کہ پاکستانی فوج انسداد دہشت گردی اور سیکیورٹی تعاون کو فعال طور پر فروغ دینے کے لیے تیار ہے،پاکستان میں چینی اہلکاروں، منصوبوں اور اداروں کی حفاظت یقینی بنانے کی کوشش جاری رہے گی۔
چینی وزیر خارجہ کا دورہ پاکستان
چین کے وزیر خارجہ نے بھارت کا دورہ مکمل کرنے کے بعد پاکستان کا دو روزہ دورہ کیا تھا، انہوں نے پاکستان کی اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں کی تھیں۔وانگ زی نے صدر پاکستان آصف علی زرداری، وزیراعظم شہباز شریف اور اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں کی تھیں۔
ملاقات میں چین اور پاکستان کے درمیاں علائقائی سلامتی اور ایک دوسرے کی خودمختیاری کے تحفظ کے عزم کا اعادہ کیا گیا تھا۔