بین الاقوامی: پاکستانی نژاد کینیڈین سیاست دان ذیشان حامد کو کینیڈا کے صوبے اونٹاریو کا وزیرِ سیاحت و ثقافت مقرر کردیا گیا۔
اونٹاریو کے پریمیئر ڈگ فورڈ نے صوبائی کابینہ میں متعدد تبدیلیوں کا اعلان کیا، جس کے تحت رکنِ صوبائی اسمبلی ذیشان حامد کو سیاحت و ثقافت کی وزارت کی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔
ذیشان حامد اس سے قبل آٹو تھیفٹ اینڈ بیل ریفارمز کے معاون وزیر کے طور پر خدمات انجام دے رہے تھے۔
ذیشان حامد نے ملٹن سے 2024 کے ضمنی انتخاب میں پہلی مرتبہ اونٹاریو کی صوبائی اسمبلی کی نشست جیتی تھی۔
یوں پاکستانی نژاد ذیشان حامد نے مختصر سیاسی عرصے میں صوبائی کابینہ میں اہم ذمہ داری حاصل کرلی ہے۔