پاکستان کے ہونہار کوہ پیما اسد علی میمن نے دنیا بھر میں ملک کا نام روشن کرتے ہوئے سیون سمٹس چیلنج کامیابی سے مکمل کر لیا۔ انہوں نے انڈونیشیا کی بلند ترین چوٹی پُنچاک جایا سر کر کے یہ اعزاز حاصل کیا۔
اسد علی میمن نے اپنے سفر کا آغاز 2019 میں یورپ کی ماؤنٹ ایلبرُس کو سر کرکے کیا، بعد ازاں 2020 میں جنوبی امریکا کی بلند ترین چوٹی اکونکاگوا کو بھی سر کیا۔
سال 2021 میں انہوں نے افریقہ کی ماؤنٹ کیلیمنجرو جبکہ 2022 میں شمالی امریکا کی ماؤنٹ دینالی کو فتح کیا۔ 2023 میں وہ ایشیا اور دنیا کی بلند ترین چوٹی ماؤنٹ ایورسٹ کو سر کرنے میں کامیاب رہے۔