پاکستانی گلوکارہ آئمہ بیگنے قریبی دوست سے شادی کرلی، تصاویر وائرل

فہرستِ مضامین

 پاکستان کی مشہور گلوکارہ آئمہ بیگ  نے خاموشی سے نکاح کرلیا، آئمہ بیگ اپنے قریبی دوست زین احمد کیساتھ رشتہ ازدواج میں بندھ گئیں، شادی کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔

آئمہ بیگ اور زین احمد کی محبت کی خبر کافی عرصے سے سوشل میڈیا پر چل رہی تھی۔ دونوں کو کئی بار ایک ساتھ دیکھا گیا، کچھ مہینے پہلے انہوں نے اپنی محبت کو انسٹاگرام پر بھی باضابطہ طور پر تسلیم کیا تھا۔ اب وہ ایک دوسرے کے ساتھ زندگی گزارنے کے لیے تیار ہیں۔

زین اور آئمہ کی شادی کا اہتمام بہت سادہ اور پرائیویٹ انداز میں کیا گیا تاکہ صرف قریبی لوگ ہی اس خوشی کا حصہ بن سکیں، شادی کی تقریب کینیڈا میں منعقد کی گئی۔

 شادی کی وہ تصویر جو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی، اس سے ان کی شادی کی تصدیق ہو گئی ہے۔ چاہنے والے ان دونوں کو بہت سی دعائیں اور نیک خواہشات بھیج رہے ہیں۔

اداکار شہباز شگری منگنی

آئمہ بیگ نے اس سے قبل اداکار شہباز شگری کی منگیتر تھیں،  انہوں نے 2021 میں اداکار شہباز شگری سے منگنی کی تھی تاہم ایک سال بعد ہی گلوکارہ نے شہباز سے تعلق ختم ہونے کا باضابطہ اعلان کردیا تھا۔

آئمہ بیگ نہ صرف گلوکاری میں خوب کامیاب ہیں بلکہ اپنے منفرد فیشن سینس اور خود اعتمادی کے لیے بھی مشہور ہیں۔ انہوں نے ہمیشہ اپنی شخصیت کو اپنے انداز میں پیش کیا ہے اور لوگوں کی رائے کی پرواہ نہیں کی۔ اب شادی کے بعد وہ زندگی کے اس نئے سفر کا بھی لطف اٹھا رہی ہیں۔

دوسری جانب آئمہ نے شوہر کو بھی پوسٹ میں ٹیگ کیا ہے۔ ان کے اکاؤنٹ سے معلوم ہوتا ہے کہ ان کا نام زین احمد ہے اور پیشے کے اعتبار سے وہ پاکستان کے معروف کپڑوں کے برینڈ ’راستہ‘ کے کریٹو ڈائریکٹر اور شریک بانی ہیں۔ راستہ برینڈ صرف پاکستان میں ہی نہیں بلکہ دنیا بھر میں اپنی ملبوسات کی وجہ سے جانا جاتا ہے اور اس کے لباس معروف بالی وڈ اور ہالی وڈ کے شخصیات بھی زیب تن کر چکی ہیں۔

زین احمد کون ہے؟

دوسری جانب آئمہ بیگ نے انسٹاگرام کی شیئر کردہ پوسٹ شوہر کو بھی ٹیگ کیا ہے۔ ان کے اکاؤنٹ سے معلوم ہوتا ہے کہ ان کا نام زین احمد ہے اور پیشے کے اعتبار سے وہ پاکستان کے معروف کپڑوں کے برینڈ ’راستہ‘ کے کریٹو ڈائریکٹر اور شریک بانی ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق زین احمد کا تعلق لاہور سے ہے، انہوں نے 2018 میں اپنے برانڈ کی بنیاد رکھی تھی۔

راستہ برینڈ صرف پاکستان میں ہی نہیں بلکہ دنیا بھر میں اپنی ملبوسات کی وجہ سے جانا جاتا ہے اور اس کے لباس معروف بالی وڈ اور ہالی وڈ کے شخصیات بھی زیب تن کر چکی ہیں۔

مزید خبریں

مقبول ترین خبریں