پاکستان ایک بار پھر اہم سفارتی کردار میں، امریکا اور ایران مذاکرات کی میزبانی متوقع

فہرستِ مضامین

کراچی: پاکستان آئندہ ہفتے امریکا اور ایران کے درمیان ممکنہ امن مذاکرات کے دوسرے مرحلے کی میزبانی کے لیے تیاریاں کر رہا ہے، جبکہ دونوں ممالک کے درمیان جاری کشیدگی میں کمی کے آثار نمایاں ہونے لگے ہیں۔

ذرائع کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مجوزہ دورۂ چین سے پہلے واشنگٹن اور تہران کے درمیان ایک ابتدائی مفاہمت سامنے آنے کا امکان ہے۔ اطلاعات ہیں کہ دونوں فریقین کے درمیان بیشتر معاملات پر پیش رفت ہو چکی ہے، تاہم جوہری پروگرام کا معاملہ اب بھی سب سے بڑی رکاوٹ بنا ہوا ہے۔

ترک خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق امریکا اور ایران کے درمیان تعطل کا شکار مذاکرات دوبارہ بحال ہونے جا رہے ہیں، جبکہ 14 اور 15 مئی سے قبل کسی عبوری معاہدے تک پہنچنے کی امید ظاہر کی جا رہی ہے۔

سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ اسلام آباد موجودہ پیش رفت کو مثبت سمجھ رہا ہے اور توقع کی جا رہی ہے کہ دونوں ممالک جلد مذاکراتی عمل دوبارہ شروع کر دیں گے۔

پاکستانی حکام کے مطابق اگر بات چیت بحال ہوتی ہے تو پاکستان خطے میں کشیدگی کم کرنے اور ممکنہ امن معاہدے کی راہ ہموار کرنے میں کلیدی کردار ادا کر سکتا ہے۔

مزید خبریں

مقبول ترین خبریں