پاکستان کا پہلا آفیشل ایپل اسٹور 2025 کے آخر تک لاہور میں کھلے گا

فہرستِ مضامین

لاہور: ایئر لنک کمیونیکیشن نے اعلان کیا ہے کہ پاکستان کا پہلا باضابطہ ایپل ریٹیل سٹور 2025 کے اختتام تک لاہور کے ڈولمن مال میں قائم کیا جائے گا۔

کمپنی کی تازہ ترین کارپوریٹ بریفنگ میں ٹاپ لائن سکیورٹیز سمیت متعدد مالیاتی اداروں کے نمائندے شریک تھے، جہاں یہ پیش رفت سامنے آئی کہ اسی مقام پر ایک شیاؤمی ریٹیل آؤٹ لیٹ بھی قائم کیا جائے گا۔

گذشتہ سال ستمبر میں ایئر لنک کو پاکستان میں ایپل کا پریمیم پارٹنر نامزد کیا گیا تھا، اور ایپل کی مجاز ڈسٹری بیوٹر کمپنی “جی نیکسٹ ٹیکنالوجیز” نے ایئر لنک کو ملک میں ایپل مصنوعات کی منظم اور وسیع تر ریٹیل رسائی کے فروغ کے لیے منتخب کیا تھا۔

ایئر لنک کے مطابق، یہ شراکت داری صارفین کو آئی فون، آئی پیڈ، میک بُک، ایپل واچز اور دیگر اسسریز مستند ریٹیل چینلز کے ذریعے فراہم کرے گی، جس سے بین الاقوامی معیار کا خریداری تجربہ حاصل ہوگا۔

کمپنی نے یہ بھی بتایا کہ نومبر تک 10 ہزار ایسر لیپ ٹاپس کی شپمنٹ متوقع ہے، جو پائلٹ پروجیکٹ کا حصہ ہوں گی، اور اگر کامیاب رہی تو مقامی سطح پر مینوفیکچرنگ کا آغاز بھی کیا جائے گا۔

ایئر لنک ایک اور بین الاقوامی موبائل فون برانڈ کے ساتھ پاکستان میں مقامی مینوفیکچرنگ اور ڈسٹری بیوشن کے لیے شراکت داری پر کام کر رہی ہے، تاہم اس حوالے سے کوئی حتمی معاہدہ ابھی طے نہیں پایا۔

مزید خبریں

مقبول ترین خبریں