پاکستان کرکٹ میں بڑی تبدیلی، سرفراز احمد اور عمر گل کو ہٹانے کا فیصلہ

فہرستِ مضامین

پاکستان کرکٹ ٹیم کی حالیہ ناقص کارکردگی کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ٹیسٹ ٹیم کے کوچنگ اسٹاف میں اہم تبدیلیاں کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق لندن میں پی سی بی کے چیئرمین محسن نقوی کی زیرِ صدارت ہونے والے اجلاس میں قومی ٹیسٹ ٹیم کی کوچنگ سے متعلق اہم فیصلے کیے گئے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ہیڈ کوچ سرفراز احمد اور بولنگ کوچ عمر گل کو ٹیسٹ ٹیم کی ذمہ داریوں سے فارغ کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔ تاہم دونوں کوچز تیسرے ٹیسٹ تک ٹیم کے ساتھ موجود رہیں گے اور اس میچ میں اپنی ذمہ داریاں انجام دیں گے۔

ذرائع کے مطابق برمنگھم ٹیسٹ میں مائیک ہیسن کوچز کے سربراہ کی حیثیت سے ذمہ داریاں سنبھالیں گے، جبکہ سری لنکا اور نیوزی لینڈ کے خلاف آئندہ ہوم ٹیسٹ سیریز میں بھی مائیک ہیسن ٹیسٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ ہوں گے۔

دوسری جانب ذرائع نے بتایا ہے کہ قومی ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا کو تیسرے ٹیسٹ سے قبل اسکواڈ سے ریلیز کرکے وطن واپس بھیجنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

سلمان علی آغا محمد رضوان اور امام الحق کے ہمراہ وطن واپس روانہ ہوں گے۔

ذرائع کے مطابق یہ فیصلے قومی ٹیم کی حالیہ کارکردگی اور کوچنگ سیٹ اپ میں بہتری لانے کے لیے کیے گئے ہیں۔

مزید خبریں

مقبول ترین خبریں