پختونخوا میں گورنر راج زیرِ غور؟ ایوان صدر میں فیصلہ کن مشاورت

فہرستِ مضامین

اسلام آباد: خیبرپختونخوا کی سیاسی اور امن و امان کی صورتحال پر غور کے لیے ایوان صدر میں اہم اجلاس طلب کرلیا گیا۔

ذرائع کے مطابق اجلاس آج شام ہوگا، جس میں خیبرپختونخوا میں گورنر راج یا ایمرجنسی کے ممکنہ نفاذ سے متعلق امور پر مشاورت کی جائے گی۔

اجلاس میں پاکستان تحریک انصاف کے لانگ مارچ، صوبے کی موجودہ سیاسی صورتحال اور امن و امان سے متعلق معاملات کا جائزہ لیا جائے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف اجلاس میں صدر آصف علی زرداری کو خیبرپختونخوا کی صورتحال اور حکومت کی جانب سے زیرِ غور اقدامات سے آگاہ کریں گے۔

اس سے قبل وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت اجلاس میں خیبرپختونخوا کی صورتحال پر صدر آصف زرداری سمیت دیگر متعلقہ فریقین سے مشاورت کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔

مزید خبریں

مقبول ترین خبریں