پشاور بورڈ کے میٹرک نتائج، سب سے زیادہ طلبہ کس مضمون میں ناکام ہوئے؟

فہرستِ مضامین

بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن (بی آئی ایس ای) پشاور نے سالانہ میٹرک امتحانات 2026 کے نتائج جاری کر دیے، جن میں ایک حیران کن رجحان سامنے آیا ہے۔

اعلان کردہ نتائج کے مطابق نویں اور دسویں جماعت میں سب سے زیادہ طلبہ اسلامیات کے مضمون میں کامیابی حاصل نہ کر سکے۔ مجموعی طور پر تقریباً 10 ہزار طلبہ اس مضمون میں ناکام قرار پائے، جس نے تعلیمی حلقوں میں تشویش پیدا کر دی ہے۔

نتائج کے مطابق نویں جماعت کے امتحانات میں 97 ہزار 950 طلبہ نے شرکت کی، جن میں سے 57 ہزار 847 طلبہ کامیاب ہو کر دسویں جماعت میں ترقی حاصل کرنے میں کامیاب رہے۔

پشاور بورڈ کے نتائج کے بعد اسلامیات میں غیر معمولی تعداد میں ناکامی کی وجوہات پر بھی سوالات اٹھائے جا رہے ہیں، جبکہ طلبہ اور والدین کی جانب سے اس رجحان پر توجہ دینے کا مطالبہ کیا جا رہا ہے۔

مزید خبریں

مقبول ترین خبریں