پشاور: تھانہ حسن خیل پر دہشتگردوں کا حملہ ناکام، 2 ہلاک

فہرستِ مضامین

پشاور: تھانہ حسن خیل پر دہشتگردوں کا حملہ ناکام بنا دیا گیا، فائرنگ کے تبادلے میں 2 دہشتگرد ہلاک، 2 زخمی ہو گئے، جبکہ ان کے دیگر ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔

پولیس کے مطابق متنی کے علاقے میں 7 دہشتگردوں نے تھانے پر حملہ کیا، تاہم پولیس اہلکاروں کی بروقت کارروائی سے بڑا نقصان ٹل گیا۔ حملہ آوروں کا تعلق کالعدم ٹی ٹی پی سے تھا۔ علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ شب ڈی آئی خان میں پولیس ٹریننگ اسکول پر حملے میں 7 اہلکار شہید اور 13 زخمی ہوئے تھے، جوابی کارروائی میں 6 دہشتگرد مارے گئے تھے۔

مزید خبریں

مقبول ترین خبریں