پنجاب میں شدید سیلابی صورتحال، پانی وزیر آباد شہر میں داخل ہوگیا

فہرستِ مضامین

کراچی ( ڈبلیو ٹی این مانیٹرنگ ڈیسک )  بھارت کی جانب سے دریاؤں میں پانی چھوڑنے اور شدید بارشوں کے بعد پنجاب کے مختلف مقامات پر سیلابی صورتحال ہے، پلھکو نالا بھپرنے کے باعث پانی وزیر آباد شہر میں داخل ہوگیا ہے۔

خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق، بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں واقع بڑے ڈیموں کے تمام دروازے کھول دیے ہیں اور پاکستان کو ممکنہ سیلاب سے متعلق مطلع کر دیا ہے۔ بھارتی حکومت کے ایک ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ بھارت نے شدید بارشوں کے بعد یہ فیصلہ کیا۔

پاکستان نے تصدیق کی ہے کہ اسلام آباد کو بھارتی وارننگ موصول ہو چکی ہے، جس کے بعد ملک میں بھارت سے آنے والے تین دریاؤں میں ممکنہ سیلاب کے پیش نظر الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔

دریائی صورتحال

چناب میں ہیڈ خانکی پر پانی کا بھاؤ 10 لاکھ کیوسک سے تجاوز کر گیا ہے، نینشل ڈزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی ( این ڈی ایم اے مطابق خانکی ہیڈ ورکس کی ڈزائن کردہ گنجائش 8 کیوسک ہے، شدید سیلاب کے باعث خانکی ہیڈورکس کے ہائیڈرولک ڈھانچے کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔

دریائے چناب میں ہیڈ مرالہ کے مقام پر انتہائی اونچے درجے کا سیلاب ہے، فلڈ فور کاسٹنگ ڈویزن لاہور کے مطابق دریائے ستلج میں گنڈا سنگھ والا اور دریائے راوی میں جسڑ کے مقام پر انتھائی اونچے درجے کا سیلاب ہے، دریائے راوی میں 32 سال بعد بدرین سیلابی صورتحال ہے، 45 ھزار سے زائد لوگ متاثر ہوئے ہیں۔

دریائے ستلج میں گنڈا سنگھ والا پر پانی کی سطح 2,45,000 کیوسک جبکہ سلیمانکی پر 1,00,355 کیوسک ریکارڈ کی گئی۔ دریائے چناب میں مرالہ پر غیرمعمولی 7,69,481 کیوسک اور خانکی پر 7,05,225 کیوسک پانی کا اخراج ریکارڈ کیا گیا، تاہم حکام کے مطابق خانکی پر پانی کی سطح میں کمی آ رہی ہے۔

پانی وزیر آباد شہر میں داخل

دوسری جانب دریائے چناب میں پلکھو نالہ بپھرنے سے پانی پنجاب کے شہر وزیرآباد میں داخل ہوگیا ہے، سیالکوٹ روڈ پر سیلابی پانی گھروں اور دکانوں میں داخ ہونے سے لوگ محصور ہوکر رہ گئے ہیں۔

وزیر آباد شہر کی چیمہ کالونی، جناح کالونی، حاجی پورہ، محلہ شیش محل اور سوہدرہ میں بھی پانی گھروں میں داخ ہوگیا ہے، سیلابی پانی گھروں میں داخل ہونے سے عوام کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

دھماکے سے شگاف

گوجرانوالا میں ہیڈ قادر آباد کے قریب دھماکے سے شگاف ڈالا گیا، دریائے چناب میں پانی کے بہاؤ میں مسلسل اضافے کے بعد ضلعی انتظامیہ نے شگاف لگانے کے لیے ایک چھوٹا دھماکا کیا۔

پی ڈی ایم اے پنجاب کے مطابق دریائے چناب میں ہیڈ قادر کے مقام پر انتہائی خطرناک اور اونچے درجے کا سیلاب ہے اور اس ہیڈ ورکس میں پانی کی آمد نو لاکھ سے زیادہ ہے۔

پی ڈی ایم اے پنجاب کا کہنا ہے کہ ایمرجنی صورتحال کے پیش نظر قادر آباد رائٹ مارجنل بند میں بریچنگ کردی گئی، قادر آباد ہیڈ ورکس کی موجودہ صلاحیت 8 لاکھ کیوسک تھی، آبپاشی اسٹرکر کو بچانے کے لیے شگاف لگانا ناگزیر تھا۔

کرتارپور میں صورتحال تشویشناک

کرتارپور انتظامیہ کے عہدیدار نے برطانوی خابرو ادارے کو بتایا کہ نزدیک ہی دریائے راوی میں شگاف پڑا ہے جس کے نتیجے میں سیلاب کا پانی کرتارپور میں داخل ہوا ہے جو کہ نو سے دس فٹ تک بلند ہے۔

پنجاب حکومت نے پہلے ہی فوج کو طلب کر لیا ہے تاکہ متاثرہ علاقوں میں امداد اور انخلاء کے کاموں میں مدد لی جا سکے۔ دریائے ستلج کے کنارے واقع قصور اور گنڈا سنگھ والا سمیت کئی علاقے زیرِ آب آ چکے ہیں۔

فوجی جوان کشتیوں کے ذریعے لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کر رہے ہیں، جبکہ ان کے سامان اور مویشیوں کو بھی محفوظ مقام پر پہنچایا جا رہا ہے۔ فوج اور ضلعی انتظامیہ نے مشترکہ طور پر امدادی کیمپ قائم کر دیے ہیں۔

مزید خبریں

مقبول ترین خبریں