پنجاب نے ہمیشہ بڑے بھائی ہونے کا حق ادا کیا ہے ، عظمیٰ بخاری

فہرستِ مضامین

وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے لاہور میں میڈیا گفتگو کرتےہوئے  کہا ہے کہ شرجیل میمن کا مناظرے کا چیلنج قبول کرلیا ہے لیکن پنجاب کا مقدمہ لڑنا ہماری ذمہ داری ہے اور ہم لڑیں گے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عظمیٰ بخاری نے کہا کہ پنجاب نے تمام صوبوں کا بڑا بھائی ہونے کا حق ادا کیا ہےوزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ انہیں امید نہیں تھی کہ مشکل وقت میں پنجاب کے ساتھ ایسا سلوک رکھاجائےگا۔

انہوں نے کہا کہ صوبائی کابینہ کا اجلاس آج ہوا ہے، یہ پنجاب کا سب سے بڑا سیلاب تھا، پنجاب حکومت تیار نہ ہوتی تو نقصان بہت زیادہ ہوتا، اس سے 47 لاکھ افراد متاثر ہوئے ہیں، اس سیلاب میں جانوں کا ضیاع 2010 کے سیلاب سے آدھا ہے، 25 اضلاع میں تیاری مکمل تھی، سیلاب کے باوجود زیادہ مسائل سامنے نہیں آئے، 2 اضلاع میں مشکلات کا سامنا تھا۔

انہوں نے کہا کہ آپ کے پاس سندھ کی بات کرنے کے لیے کچھ نہیں ، آپ نے ساری سیاست پنجاب کے کندھے پر چڑھ کر کرنی ہے، آئیے آپ کو بہاولپور، ملتان، لودھراں، رحیم یار خان، ڈی جی خان دکھاؤں، میں آپ کو اپنے ساتھ ان جگہوں کی سیر کرانا چاہتی ہوں، آپ مجھے کشمور لے چلیے، نواب شاہ، گڑھی خدا بخش لے چلیے کہ آپ نے کیا کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ میں نےشرجیل میمن کا مناظرےکا چیلنج قبول کر لیا ہے، آپ اپنے 17 سال کے صرف 17 پروجیکٹ بتا دیجیے، لاہور آئیں تاکہ میں آپ کو لاہور کی سیر کرواؤں۔

مزید خبریں

مقبول ترین خبریں