پوسٹ مارٹم رپورٹ پر سوالات، میر رضا کے والد نے کس پر انگلی اٹھا دی؟

فہرستِ مضامین

کراچی کے نوجوان تاجر میر رضا کے قتل کیس کی تحقیقات پر مقتول کے والد میر حسین نے سندھ حکومت پر کیس میں مبینہ ٹیمپرنگ کا الزام عائد کردیا۔

سٹی کورٹ میں کیس کے ملزمان کی عدم گرفتاری کے خلاف وکلا نے احتجاج کیا۔ اس موقع پر میر رضا کے والد نے الزام لگایا کہ ڈاکٹر اسامہ کو اس لیے عہدے سے ہٹایا گیا تاکہ وہ کیس سے متعلق سوالات کے جواب نہ دے سکیں۔

میر حسین نے سوال اٹھایا کہ کس کے دباؤ پر صرف تصاویر کی بنیاد پر پوسٹ مارٹم رپورٹ تیار کی گئی۔ ان کا کہنا تھا کہ میر رضا قتل کیس میں سندھ حکومت کی مبینہ ٹیمپرنگ واضح طور پر نظر آ رہی ہے۔

مقتول کے والد نے مزید کہا کہ ان کے بیٹے کے کیس میں پولیس کی نااہلی بھی سب کے سامنے ہے اور اب تک ملزمان کی گرفتاری نہ ہونا کئی سوالات کو جنم دے رہا ہے۔

مزید خبریں

مقبول ترین خبریں