اسلام آباد: پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما آصفہ بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پولیو کے خلاف جنگ، درحقیقت پاکستان کے مستقبل کی جنگ ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے پیغام میں آصفہ بھٹو زرداری نے کہا: پولیو کے خلاف جنگ، پاکستان کے مستقبل کی جنگ ہے۔ 13 اکتوبر سے ملک بھر میں 4 لاکھ سے زائد ہیلتھ ورکرز 4 کروڑ 54 لاکھ بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائیں گے۔ آئیں! ان کے ساتھ کھڑے ہوں اور پاکستان کو پولیو فری بنائیں
آصفہ بھٹو زرداری کا یہ بیان انسداد پولیو مہم کے آغاز سے قبل سامنے آیا ہے، جس کا مقصد عوامی شعور اجاگر کرنا اور والدین کو بچوں کی ویکسینیشن کے لیے آمادہ کرنا ہے۔
واضح رہے کہ پاکستان ان دو ممالک میں شامل ہے جہاں اب بھی پولیو وائرس موجود ہے، اور حالیہ مہینوں میں نئے کیسز رپورٹ ہونے کے بعد حکومت اور متعلقہ ادارے مہم کو تیز کر رہے ہیں۔