پیرس:فرانسیسی وزیراعظم نے 26 روز بعد اپنےعہدے سے استعفیٰ دیدیا

فہرستِ مضامین

فرانسیسی وزیراعظم سیبسٹین لاکورنو نے بطور وزیراعظم عہدہ سنبھالنے کے 26 روز بعدہی سے استعفیٰ دیدیا۔ 

غیر ملکی میڈیا کے مطابق  فرانسیسی وزیراعظم لاکورنو نے استعفیٰ دے دیا جسے صدر میکرون کی جانب سے منظور کرلیا گیا ہے۔

ستمبر 2025 میں ہی فرانسیسی وزیراعظم فرانسوا بائرو  پارلیمنٹ سے اعتماد کا ووٹ لینے میں ناکام ہوگئے تھے جس کے باعث فرانس کی جمہوری تاریخ میں تیسری بار پارلیمنٹ کے عدم اعتماد سے حکومت کا خاتمہ ہوگیا تھا۔  

جس کے بعد فرانس کے صدر میکرون نے 10 ستمبر 2025 کو قریبی ساتھی اور ملک کے وزیردفاع سیبسٹین لاکورنو کو نیا وزیراعظم نامزد کیا تھا۔

مزید خبریں

مقبول ترین خبریں