پیٹرولیم مصنوعات مہنگی، گڈز ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں 5 فیصد اضافے کا اعلان

فہرستِ مضامین

کراچی: پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل اضافے کے بعد آل پاکستان گڈز ٹرانسپورٹ اتحاد نے کرایوں میں 5 فیصد اضافے کا اعلان کردیا۔

اتحاد کے صدر ملک شہزاد اعوان نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایندھن کی قیمتوں میں بار بار تبدیلی سے ٹرانسپورٹرز شدید مشکلات کا شکار ہیں۔

انہوں نے کہا کہ روزانہ کی بنیاد پر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں تبدیلی ناقابل قبول ہے۔ حکومت کی یقین دہانی پر ملک گیر ہڑتال 40 روز کے لیے مؤخر کی گئی تھی، جبکہ حکومت نے بھی مسائل کے حل کے لیے 40 دن کا وقت مانگا تھا۔

ملک شہزاد اعوان کے مطابق حکومت کو دیا گیا 40 روز کا وقت آئندہ ہفتے مکمل ہو رہا ہے، جس کے بعد ٹرانسپورٹرز آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کریں گے۔

دوسری جانب جماعت اسلامی نے پیٹرولیم لیوی کے خلاف 20 ستمبر کو اسلام آباد کی جانب مارچ کرنے کا اعلان کر رکھا ہے۔

مزید خبریں

مقبول ترین خبریں