پیپلز پارٹی اورمسلم لیگ (ن) کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی، صدر مملکت آصف علی زرداری کا پنجاب حکومت کے بیانات پر تشویش کا اظہار

فہرستِ مضامین

کراچی:(ڈبلیو ٹی این) پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن) کے درمیان بڑھتا ہوا تناؤاور سیاسی کشیدگی کم کرنے کے لیے  سیاسی قیادت کے رابطوں میں تیزی آگئی۔

ذرائع کے مطابق پیپلزپارٹی اور ن لیگ کے درمیان رابطے شروع ہوگئے ،آپس میں اختلافات ا ورکشیدگی کو کم کرنے کے لیے کوششیں جاری ہیں ۔

ذرائع کے مطابق گزشتہ رات صدرِ مملکت آصف علی زرداری اور وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے ملاقات کی جس میں ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال اور خصوصاً سندھ و پنجاب حکومت کے درمیان  کشیدگی اور سیاسی بیان باز ی  پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔

ذرائع کے مطابق ملاقات بلاول ہاؤس کراچی میں ہوئی جہاں صدرِ مملکت نے وزیرِ داخلہ کو موجودہ سیاسی حالات میں کردار ادا کرنے کی ہدایت کی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ صدر مملکت نے پنجاب حکومت کے بیانات اور حکومتی ترجمان کے الزامات پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

جبکہ وزیراعظم شہبازشریف کی بیرون ملک دورے سے واپس آنے کے بعد پیپلز پارٹی کی اعلیٰ سیاسی قیادت سے ملاقات متوقع ہے۔

واضح رہے کہ دونوں جماعتوں کے درمیان گزشتہ کئی روزسے ایک دوسرے پر الزامات اور ایک دوسرے کے خلاف بیان بازی کا سلسلہ جاری  ہے۔جبکہ پیپلز پارٹی نے گزشتہ روز سینیٹ اور قومی اسمبلی کے اجلاس سے واک آوٹ کرکے اپنا احتجاج بھی ریکارڈ کرایا تھا ۔ 

مزید خبریں

مقبول ترین خبریں