پی ٹی آئی رہنما اقبال آفریدی کا بڑا دعویٰ، عمران خان نے پارٹی سے متعلق کیا کہا؟

فہرستِ مضامین

پاکستان تحریکِ انصاف کے رہنما اور رکنِ قومی اسمبلی اقبال آفریدی نے دعویٰ کیا ہے کہ اڈیالہ جیل میں ہونے والی اپنی آخری ملاقات کے دوران بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے ان سے کہا تھا کہ پارٹی ان کی ہدایات پر عمل نہیں کر رہی۔

پی ٹی آئی رہنما فیصل جاوید کی جانب سے سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی ایک ویڈیو میں اقبال آفریدی کا کہنا ہے کہ عمران خان نے ملاقات کے دوران ان سے کہا، “اقبال، پارٹی میری بات نہیں مان رہی، میں یہ بات قرآن پر ہاتھ رکھ کر کہتا ہوں۔”

اقبال آفریدی کے مطابق انہوں نے جواب میں عمران خان سے کہا کہ جس طرح ماضی میں مختلف سیاسی جماعتوں کے سخت نعرے مشہور رہے، اسی طرح وہ بھی ان افراد کے خلاف سخت مؤقف رکھتے ہیں جو عمران خان سے وفاداری نہیں کر رہے۔

انہوں نے مزید دعویٰ کیا کہ اس ملاقات کے بعد انہیں دوبارہ عمران خان سے ملنے کا موقع نہیں ملا۔ ان کے بقول، اگر دوسری ملاقات میں عمران خان کسی ایسے شخص کا نام بتاتے جو ان کی ہدایات پر عمل نہیں کر رہا، تو وہ اس کے خلاف سخت کارروائی کرتے۔

اقبال آفریدی نے کہا کہ وہ مسلسل جیل ملاقات کی درخواستیں دیتے رہے ہیں اور اگر آئندہ ملاقات میں عمران خان نے کسی رہنما کی نشاندہی کی تو وہ اس کے خلاف سخت ردِعمل دیں گے۔

واضح رہے کہ اقبال آفریدی کے یہ بیانات ان کی ذاتی گفتگو اور دعووں پر مبنی ہیں، جن پر عمران خان یا پاکستان تحریکِ انصاف کی مرکزی قیادت کی جانب سے تاحال کوئی باضابطہ ردِعمل سامنے نہیں آیا۔

مزید خبریں

مقبول ترین خبریں