پی ٹی آئی کیلئے اکیلا ہی کافی ہوں: فیصل کنڈی کا بڑا بیان

فہرستِ مضامین

خیبرپختونخوا کے گورنر فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ صوبے کی صورتحال بہتر بنانے اور اسے بچانے کے لیے اگر ایمرجنسی نافذ کرنا پڑی تو یہ اقدام ضرور کیا جائے گا، جبکہ ایمرجنسی کی صورت میں پی ٹی آئی کا مقابلہ کرنے کے لیے وہ اکیلے ہی کافی ہیں۔

جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ جب کسی صوبے کی صورتحال اس نہج پر پہنچ جائے تو صدر، وزیراعظم اور متعلقہ ادارے آئینی طور پر ایمرجنسی کے نفاذ پر غور کرسکتے ہیں۔

گورنر کے پی کا کہنا تھا کہ اگر صوبے کو بچانے کے لیے ایمرجنسی لگانا پڑی تو ضرور لگائیں گے۔ ان کے بقول ایمرجنسی نافذ ہونے کی صورت میں وہ پی ٹی آئی کے لیے کافی ہوں گے۔

انہوں نے پی ٹی آئی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ وہ خود کو چھپا رہے ہیں اور گرفتاریاں دے رہے ہیں، تاہم وہ سیاسی بیانات میں صرف بڑھکیں مارنے کے بجائے عملی میدان میں جواب دینے پر یقین رکھتے ہیں۔

فیصل کریم کنڈی نے پی ٹی آئی کے لانگ مارچ پر بھی سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ کیا پشاور میں کوئی سرگرمی نظر آرہی ہے؟ کیا کوئی کارنر میٹنگ ہوئی یا شہر میں کوئی بینر نظر آیا؟

انہوں نے دعویٰ کیا کہ لانگ مارچ کے نام پر اب تک صرف خود ساختہ گرفتاریاں اور روپوشیاں دیکھنے میں آئی ہیں۔

گورنر خیبرپختونخوا نے کہا کہ پی ٹی آئی صوابی کراس کرکے دکھائے، ان کے پاس کوئی واضح منصوبہ بندی نہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ایسا لگتا ہے کہ لانگ مارچ کو طول دیا جارہا ہے تاکہ وہ صوابی تک نہ پہنچ سکے۔

مزید خبریں

مقبول ترین خبریں