چین کا نیا خلائی مشن شین ژو 21 کامیابی سے لانچ، مشن میں سب سے کم عمر خلا باز بھی شامل

فہرستِ مضامین

چین کا نیا خلائی مشن شین ژو 21 کامیابی سے لانچ، چھ ماہ خلا میں قیام کرے گا۔

چین نے اپنا نیا خلائی مشن شین ژو 21 کامیابی سے شمال مغربی چین کے جیوچوان سیٹلائٹ لانچ سینٹر سے روانہ کر دیا ہے۔ یہ مشن تیانگونگ خلائی اسٹیشن کے لیے بھیجا گیا ہے اور اس میں تین خلاباز شامل ہیں، جن میں چین کے سب سے کم عمر خلاباز بھی شامل ہیں۔

چینی خلائی ادارے کے مطابق خلاباز تقریباً چھ ماہ تک خلا میں قیام کریں گے اور اسٹیشن پر مختلف سائنسی تجربات اور سسٹمز اپ گریڈز انجام دیں گے۔ یہ مشن سال 2022 میں تعمیر ہونے والے تیانگونگ خلائی مرکز سے روانہ ہونے والا ساتواں خلائی مشن ہے۔

چینی حکام نے شین ژو 21 کو ملک کے بڑھتے ہوئے خلائی پروگرام میں ایک اہم سنگِ میل قرار دیا ہے۔ چین کا کہنا ہے کہ یہ مشن نہ صرف سائنسی تحقیق میں نئی راہیں کھولے گا بلکہ مستقبل میں خلائی اسٹیشن کی توسیع اور طویل المدتی انسانی مشنوں کی بنیاد بھی فراہم کرے گا۔

مزید خبریں

مقبول ترین خبریں