کار ٹریکر کی مدد سے دو ماہ پرانی لاش مل گئی!

فہرستِ مضامین

ٹنڈو آدم کے سٹی تھانے کی حدود ماڈل ٹاؤن میں واقع ایک بنگلے سے دو ماہ پرانا زمین میں دفن کیا گیا لاش برآمد کر لیا گیا۔ پنجاب اور ٹنڈو آدم پولیس نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے زمین کے اندر دفن لاش نکالا۔

متوفی کی شناخت لاہور کے رہائشی 30 سالہ اجمل کے طور پر کی جا رہی ہے، جو ایک رینٹ اے کار کمپنی میں ملازم تھا اور کرائے پر گاڑی چلاتا تھا۔ دو ماہ قبل ملزم شان امام کی جانب سے کرائے پر لی گئی ہونڈا سوک گاڑی چلا رہا تھا اور ٹنڈو آدم پہنچنے کے بعد گاڑی سمیت لاپتہ ہو گیا تھا۔

بعد ازاں ایک ہفتے بعد رینٹ اے کار کمپنی کے مالکان نے ٹریکر کی مدد سے گاڑی تو برآمد کر لی تھی، تاہم ڈرائیور کا کوئی سراغ نہیں ملا تھا، جس پر اس کی گمشدگی کی رپورٹ لاہور کے تھانے میں درج کروائی گئی تھی۔

اس کے بعد پنجاب اور ٹنڈو آدم پولیس نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے ماڈل ٹاؤن کے ایک بنگلے میں زمین کے اندر دفن لاش برآمد کر لیا۔ اس واقعے کے بعد پولیس نے ملزم کے سسر عابد رسول ہاشمی کو تحویل میں لے لیا ہے، تاہم وہ اپنی گرفتاری سے لاعلمی ظاہر کر رہا ہے۔

ذرائع کے مطابق خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ بنگلے میں ایک سے زائد لاشیں بھی دفن ہو سکتی ہیں۔ مزید معلوم ہوا ہے کہ بنگلے میں دفن لاش کی نشاندہی پنجاب پولیس کے ہاتھوں گرفتار ملزم شان امام نے کی۔

پولیس ذرائع کے مطابق ملزم کی نشاندہی کے بعد واقعے کا مقدمہ بھی درج کر لیا گیا ہے، جس میں ٹنڈو آدم کے رہائشی عابد رسول ہاشمی کا نام بھی شامل کیا گیا ہے۔

مزید خبریں

مقبول ترین خبریں