کالعدم تنظیموں کی سرگرمیوں کے باعث رینجرز کی تعیناتی ضروری ہے، سندھ اسمبلی نے قرارداد منظور کرلی

فہرستِ مضامین

کراچی: سندھ اسمبلی نے صوبے میں رینجرز کی تعیناتی اور اختیارات میں مزید ایک سال کی توسیع کی قرارداد منظور کرلی۔

قرارداد کے مطابق سندھ میں رینجرز کی تعیناتی 20 جولائی 2026 سے 19 جولائی 2027 تک جاری رکھنے کی منظوری دی گئی ہے۔ توسیع آئین کے آرٹیکل 147 کے تحت کی گئی ہے۔

قرارداد کے متن میں کہا گیا ہے کہ سندھ میں امن و امان کی صورتحال کے پیش نظر رینجرز کی تعیناتی برقرار رکھنا ضروری ہے۔ ٹارگٹ کلنگ اور اسٹریٹ کرائم میں کمی کو رینجرز کی کارروائیوں کا نتیجہ قرار دیا گیا ہے۔

قرارداد میں مزید کہا گیا کہ کالعدم تنظیموں کی سرگرمیاں اور مفرور ملزمان امن و امان اور سکیورٹی کے لیے خطرہ ہیں، اس لیے عوام کے جان و مال کے تحفظ اور امن برقرار رکھنے کے لیے رینجرز کی موجودگی ضروری ہے۔

متن کے مطابق رینجرز نے پولیس کے ساتھ مل کر انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز میں بھی اہم کردار ادا کیا ہے۔

سندھ اسمبلی نے صوبے میں رینجرز کی تعیناتی میں مزید ایک سال کی توسیع کی قرارداد منظور کرلی۔

مزید خبریں

مقبول ترین خبریں