کاک پٹ تک چاقو کیسے پہنچا؟ اسرائیل جانے والی پرواز کے پائلٹس اسپتال منتقل

فہرستِ مضامین

تل ابیب: اسرائیل جانے والی ایک پرواز میں ایسا واقعہ پیش آیا جس نے مسافروں میں خوف و ہراس پھیلا دیا، جہاں کاک پٹ میں مبینہ چاقو زنی کے بعد دونوں پائلٹس کو اسپتال منتقل کردیا گیا۔

اسرائیلی میڈیا پر سامنے آنے والی ایک ویڈیو میں ایک مسافر کو واقعے کی تفصیلات بتاتے ہوئے سنا جاسکتا ہے۔ مسافر کے مطابق مبینہ حملہ آور نے چاقو کے وار سے ایک پائلٹ کو زخمی کیا، جس کے بعد طیارے میں موجود افراد نے اسے کاک پٹ سے باہر نکال دیا۔

مسافر کا کہنا تھا کہ ایک پائلٹ شدید زخمی تھا جبکہ دوسرا پائلٹ بھی زخمی ہوا، تاہم اس نے عملے کے دو ارکان کی مدد سے طیارے کو بحفاظت لینڈ کرلیا۔

ویڈیو میں مسافر نے مزید دعویٰ کیا کہ مبینہ حملہ آور کو قابو کرلیا گیا تھا اور بعد میں طیارے کی صورتحال معمول پر آگئی۔

تاہم واقعے کی اصل نوعیت اب بھی مکمل طور پر واضح نہیں۔ حکام نے تاحال مبینہ حملہ آوروں کی تعداد، واقعے کے محرکات یا زخمی افراد کی حتمی تعداد کی باضابطہ تصدیق نہیں کی۔

بی بی سی ویریفائی کے مطابق سامنے آنے والی ویڈیو میں مصنوعی ذہانت کے ذریعے ردوبدل کے واضح شواہد نہیں ملے، تاہم ویڈیو میں کیے گئے تمام دعووں کی آزادانہ طور پر مکمل تصدیق تاحال نہیں ہوسکی۔

واقعے کی مزید تفصیلات حکام کی باضابطہ تحقیقات اور تصدیق کے بعد ہی سامنے آسکیں گی۔

مزید خبریں

مقبول ترین خبریں