کراچی میں ملیر کینٹ چیک پوسٹ نمبر 06 کے قریب ڈمپر کی ٹکر سے 35 سالہ سرکاری افسر جاں بحق ہوگیا، پولیس نے واقعے کے ذمہ دار ڈرائیور کو گرفتار کرلیا، ملزم کا ڈرائیونگ لائسنس ایکسپائر نکلا۔
پولیس حکام کے مطابق ملیر کینٹ چیک پوسٹ نمبر 06 کے قریب ڈمپر کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار 35 سالہ سرکاری افسر جاں بحق ہوگیا۔
متوفی کی شناخت محمد ایوب خان کے نام سے ہوئی ہے
پولیس حکام کے مطابق سرکاری افسر ڈیوٹی سے گھر واپس جارہا تھا کہ ڈمپر کی ٹکر کے باعث حادثے کا شکار ہوگیا، حادثے کے بعد موٹرسائیکل ڈمپر کے نیچے پھنس گئی۔
پولیس کے مطابق واقعے کے بعد ڈمپر ڈرائیور انور خان کو گرفتار کرلیا گیا ہے، ملزم کا ڈرائیونگ لائسنس 16 اکتوبر 2025 کو ایکسپائر ہوچکا ہے۔