کراچی: افغان بستی میں تجاوزات کے خلاف آپریشن کے دوران پیدا ہونے والی کشیدگی اور مزاحمت پر گلشن معمار تھانے میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔
سرکاری مدعیت میں درج ایف آئی آر میں کامریڈ شبیر راجپر، پیر فرخ سرہندی سمیت 20 سے 25 نامعلوم افراد کو نامزد کیا گیا ہے۔
ایف آئی آر میں دہشتگردی کی دفعات بھی شامل کی گئی ہیں، جبکہ الزامات میں سرکاری عملے کی راہ میں رکاوٹ، اشتعال انگیزی اور مزاحمت شامل ہیں۔
پولیس کا کہنا ہے کہ مزاحمت کے دوران امن و امان کی صورتحال خراب ہونے کا خدشہ پیدا ہوا، جس پر قانونی کارروائی ناگزیر تھی۔
ذرائع کے مطابق، افغان بستی سے سرکاری زمین واگزار کرانے کے دوران شدید تناؤ کی کیفیت دیکھنے میں آئی، جس کے بعد یہ مقدمہ قائم کیا گیا۔