کراچی ایئرپورٹ پر خودکش حملے کا کیس ،عدالت میں ملزمہ کی درخواست ضمانت پر دلائل مکمل

فہرستِ مضامین

کراچی:سندھ ہائیکورٹ میں ایک سال قبل کراچی ایئرپورٹ کے قریب خود کش حملے کی ملزمہ کی درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی۔

استغاثہ کا الزام ہے کہ ملزمہ گل نسا نے 6 اکتوبر 2024 کے خود کش حملے میں سہولت کاری کی تھی ، عدالت میں ملزمہ کی درخواست ضمانت پر وکیل صفائی شوکت حیات کے دلائل مکمل

وکیل صفائی نے عدالت کو بتایا کہ گل نساء پر تمام الزامات بے بنیاد ہیں۔ملزمہ کا کوئی تعلق خود کش حملہ آور یا دیگر ملزمان سے ثابت نہیں ہوا، ایف آئی آر میں نام یا حلیہ بھی واضح نہیں کیا گیا۔ملزمہ کی شناختی پریڈ نہیں کرائی گئی اور نہ ہی اقبالی بیان کرایا گیا۔سی سی ٹی وی فوٹیج بالکل واضح نہیں جس سے شناخت کی جاسکے۔

درخواست گزار کے وکیل نے دلائل دیے کہ خودکش حملہ آور سے کوئی تعلق ثابت نہیں کیا گیا۔ نہ ہی بی ایل اے سے کوئی تعلق ہے۔نہیں بتایا گیا کہ چائنیز کے کراچی ایئرپورٹ پہنچنے کی اطلاع کس نے لیک کی جس کی وجہ سے خود کش حملہ آور وہاں پہنچا۔

عدالت نے استغاثہ کے وکلاء کے جوابی دلائل کیلیے سماعت 13 اکتوبر تک ملتوی کردی

مزید خبریں

مقبول ترین خبریں