کراچی میں ایس آئی یو/ سی آئی اے نے خفیہ اطلاع پر خواجہ اجمیر نگری کے علاقے میں کارروائی کرتے ہوئے تین انتہائی مطلوب بھتہ خور گرفتار کیے ہیں۔ گرفتار ملزمان کا تعلق خطرناک بھتہ خور گروہ “بہادر پی ایم ٹی” سے ہے۔
پولیس کے مطابق ملزمان نے کارروائی کے دوران پولیس کو دیکھ کر فائرنگ کی، تاہم حکمتِ عملی سے تینوں کو قابو کر لیا گیا۔ گرفتار ملزمان کی شناخت اویس، شاہد اور ابوبکر کے نام سے ہوئی ہے۔
ابتدائی تفتیش میں ملزمان کے اہم انکشافات سامنے آئے ہیں کہ وہ تاجروں اور ان کے خاندانوں کی ریکی کرکے معلومات گروہ کے سرغنہ کو پہنچاتے تھے۔ ملزمان تاجروں کو لفافے میں بھتے کی پرچیاں اور دھمکیاں بھی پہنچاتے تھے اور رہائش گاہوں و دفاتر پر ہوائی فائرنگ میں بھی ملوث ہیں۔