کراچی: سرکاری اداروں کی گاڑیاں بھی ای چالان کی زد میں، 35 سرکاری گاڑیوں کو 3 لاکھ 80 ہزار کے چالان جاری

فہرستِ مضامین

کراچی: شہر میں کیمروں کے ذریعے ٹریفک چالان جاری کرنے کا عمل جاری ہے، جس میں نہ صرف عام شہری بلکہ اہم سرکاری اداروں کی گاڑیاں بھی شامل ہو گئی ہیں۔ مجموعی طور پر 35 سرکاری گاڑیوں کو 3 لاکھ 80 ہزار روپے کے چالان جاری کیے گئے۔

سیٹ بیلٹ کی خلاف ورزی پر 30 گاڑیوں کو ایک چالان، سگنل توڑنے پر 3، اور دوران ڈرائیونگ موبائل فون استعمال کرنے پر ایک چالان جاری کیا گیا۔ جرمانے کی تفصیلات کے مطابق سیٹ بیلٹ کی خلاف ورزی پر 3 لاکھ 10 ہزار، کالے شیشوں کی خلاف ورزی پر 25 ہزار، موبائل فون استعمال کرنے پر 10 ہزار، اور لال سگنل توڑنے پر 35 ہزار روپے کا جرمانہ کیا گیا۔

جرمانے بلوچ کالونی، حسن اسکوائر اور پی آئی ڈی سی کے قریب کیے گئے، جبکہ میٹروپول، رینجرز ہیڈکواٹرز اور تین تلوار کے قریب بھی کیمروں سے چالان ہوئے۔ وفاقی محکمہ نارکوٹکس کنٹرول، نیب، محکمہ صحت، زراعت سندھ، رجسٹرار سندھ ہائی کورٹ، محتسب اعلیٰ سندھ، یونیورسٹی اینڈ بورڈ ڈپارٹمنٹ، نیوکلئیر ایکوئپمنٹ ورکشاپ، فوڈ ڈپارٹمنٹ، ایس این جی ڈی، لوکل گورنمنٹ، اور ہائی کورٹ آف سندھ کی گاڑیاں بھی چالان کی زد میں آئیں۔

پولیس کے مطابق یہ اقدامات شہریوں اور سرکاری ملازمین کو ٹریفک قوانین کی پابندی کے لیے آگاہ کرنے اور بہتر ٹریفک نظم و نسق قائم کرنے کے لیے کیے جا رہے ہیں۔

مزید خبریں

مقبول ترین خبریں