کراچی میں اسٹریٹ کرائمز میں اضافہ، کراچی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری نے ہائی الرٹ جاری کردیا

فہرستِ مضامین

کراچی:(ڈبلیو ٹی این اردو) شہرقائد میں اسٹریٹ کرائمز کی بڑھتی ہوئی وارداتوں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کراچی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری نے اپنے اراکین کے لیے ہنگامی سیکیورٹی ایڈوائزری جاری کردی ہے۔

چیمبر کی جانب سے جاری سرکلر میں کہا گیا ہے کہ شہر میں جرائم کی حالیہ لہر نے نہایت تشویشناک صورتحال پیدا کردی ہے، جس کے پیشِ نظر تمام اراکین کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنے کاروباری مراکز پر اعلیٰ معیار کے سی سی ٹی وی کیمرے نصب کریں اور ان کا بیک اپ اسٹوریج بھی یقینی بنائیں۔

ایڈوائزری میں مزید کہا گیا ہے کہ کیمرے 24 گھنٹے فعال رہنے چاہئیں تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے کی صورت میں شواہد محفوظ رہ سکیں۔ اس کے ساتھ ساتھ اراکین کو ہدایت کی گئی ہے کہ کسی بھی مشکوک سرگرمی کی فوری اطلاع قانون نافذ کرنے والے اداروں اور چیمبر کو دی جائے تاکہ معاملے کو مزید آگے بڑھایا جاسکے۔

کے سی سی آئی نے زور دیا ہے کہ موجودہ صورتحال سے نمٹنے کے لیے اجتماعی اقدامات ناگزیر ہیں اور کاروباری برادری کو چاہیے کہ وہ احتیاطی تدابیر اختیار کرتے ہوئے قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ قریبی رابطہ رکھے۔

مزید خبریں

مقبول ترین خبریں